Add To collaction

حیات اعلحضرت کے کچھ پہلو

اعلحضرت نے بیعت کی بشارت پائی:

اعلحضرت فرماتے ہین کہ ایک دن مین روتے روتے دوپہر سو گیا تو خواب مین دیکھا کہ حضرت جد امجد تشریف لائے اور ایک صندقچی عطا فرمائی اور فرمایا عنقریب وہ شخص آنے والا ہے جو تمہارے درد کی دوا کرے گا۔ 

دوسرے یا تیسرے روز حضرت مولانا عبدالقادر صاحب علیہ الرحمہ بدیوں شریف سے تشریف لائے اور مجھے اپنے ساتھ مارہرہ مطہرہ شریف لے گئے وہان جاکر شرف بیعت حاصل کیا ۔ 

الحمدللہ اعلحضرت وہ ذات ہین اگر ان کے مستقبل مین کچھ ہونا ہوتا تو انہین خواب مین بشارت دے دی جاتی تھی اور بارہاں ایسا ہوا ہے۔ 

اللہ تعالی ہم سب کو اعلحضرت کو پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ ، آمین 

جائیداد کے مقدمہ مین فتح کی بشارت :

ملک العلماء علامہ ظفر الدین بہاری رحمتہ الله عليه نے حیات اعلحضرت مین لکھا ہے کہ، ایک مرتبہ جائیداد کا جھگڑا چھڑ گیا تھا
اور وہ بھی ایسا جھگڑا چھڑ گیا کہ ظاہری رزق بند ہونے اسباب تھے۔ 
اسی دوران اعلحضرت نے خواب مین دیکھا کہ حضرت جد امجد عربی گھوڑے پر سوار ہوکر تشریف لاۓ۔ مین اسی پھاٹک مین کھڑا تھا حضرت میرے قریب آۓ اور فرمایا بشرالدین وکیل کے یہان جانا ہے جب آنکھ کھلی تو مین نے کہا اب مقدمہ فتح ہوگیا۔ اور ایسا ہی ہوا کہ صبح مقدمہ فتح یابی ہوئی۔ یہ ہے اعلحضرت کی شان۔ 

حیات اعلحضرت کے کچھ پہلو

اعلحضرت کی مجالس کی خصوصی با تین :

اعلحضرت کی مجلس مین عموما چار طرح کی با تین ہوا کرتی تھین۔ 
(اول) قرآن مجید یا حدیث شریف کا ترجمہ اور اس کے متعلق علمی گفتگو ہوا کرتی۔
(دوم) مسائل فقہیہ کا بیان ہوا کرتا تھا۔ 
(سوم) بزرگانِ دین کے حالات زندگی کے متعلق یعنی ان کے کرامات و افعال و اقوال کے بارے مین ہوا کرتا تھا۔ 
(چہارم) بد مذہبوں کا ردو تردید ہوا کرتا تھا۔ 
آخری والی ٹوپک لوگوں کو گراں گزرتی اور خیال کرتے تھے کہ اعلحضرت صرف ظاہری عالم دین نہین بلکہ عالم ہونے کے ساتھ ساتھ صوفی باصفا بھی ہین اور بزرگوں کی یہ شان نہین ہے کہ کسی کی غیبت کرین مگر وہ نہین جانتے کہ، مداہنت، جس کا آج لوگوں نے غلط نام، اخلاق، رکھا ہے اور یہ ندویوں کی ایجاد ہے ۔

طالب دعا 

محمد غریب نواز احمد

   15
6 Comments

Seema Priyadarshini sahay

07-Oct-2021 09:40 PM

Nice

Reply

Rakhi mishra

10-Sep-2021 01:10 PM

💜💜💜💜💜

Reply

Punam verma

07-Sep-2021 09:36 AM

👌🏻👌🏻👏🏻👌🏻

Reply